تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔ عمران خان اپنے ساتھیوں کو عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی شرکا ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے نتائج سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی زیر غور آئے گ

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے