سپریم کورٹ کالاہور ہائی کورٹ کو تین ماہ میں دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ایم سی بی نجکاری کے خلاف نیب اپیل پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو تین ماہ میں دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوۓ کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ فیصلہ کرے کہ ایم سی بی کی نجکاری کی تحقیقات کا اختیار نیب کو ہے کہ نہیں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے جہانزیب بھروانا نے عدالت عظمیٰ سے لاہوری ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوۓ دلائل دئیے کہ نیب نے نجکاری کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کی،ایم سی بی کی نجکاری خلاف ضابطہ ہوئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے سامنے دائرہ اختیار کا ہے کیس کے میرٹ پر بات نہیں سن رہے۔ہم ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کر دیتے ہیں کہ دائرہ اختیار پر فیصلہ جلد کرے۔مسلسل 6 سال سے یہ معاملہ لٹکا ہوا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ نیب لوکل کمیشن سے غیر حاضر رہا۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوۓ قرار دیا کہ جب دائرہ اختیار پر فیصلہ ہوگا تو حکم امتناعی ازخود ختم ہو جائیگا۔
………..

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے