جائیداد کا تنازع،سگے بھائی نے بھائی کےتین بچوں اور بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا

منور حسین (متاثرہ خاندان کا سربراہ) بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم ہے۔ صفدر (منور کے حقیقی بھائی) کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔
آج صبح تقریباًپانچ  بجے تھانہ ککرالی کے گاؤں شام پور کے علاقے میں صفدر حسین نے اپنی بھابھی  جس کی عمر 36سال ، ایک بچی مریم  جس کی عمرسات سال ،عائشہ جس کی عمر تین سال اور ایک بھتیجا جس کی عمر گیارہ سال تھی  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بھابھی اور بچوں  کو ڈنڈوں سے پیٹ کر قتل کر دیاپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ملزم صفدر حسین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے