الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں التوا کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں التوا کی درخواست مسترد کر دی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ بار بار کیس کا التوا مانگ رہے 7 سال سے کیس زیر سماعت ہے، اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے پارٹی اکاونٹس میں 10 ملین ڈالرز کی تصدیق کر دی ہے۔  چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل پیش نہ ہوئے، معاون وکیل انور منصور نے کیس التوا کی درخواست کی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آپ بار بار کیس کا التوا مانگتے ہیں، سات سال سے کیس زیر سماعت ہے، اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ چھپائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اربوں روپے اکاونٹ میں آئے کمیٹی نے دس ملین ڈالرز کی تصدیق کی ہے۔ وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کہانی یہ ہے کہ اکبر ایس بابر کو کیس میں شامل نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی درخواست پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے۔ چیف الیکشن کمیشن نے وکیل اکبر ایس بابر کو درخواست پر دلائل کی ہدایت کی، کہا کہ درخواست پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے