تحریک عدم اعتماد والے مارچوں پر اتر آئے ہیں اپوزیشن کو اپنے بندوں پر ہی یقین ہی نہیں،فرخ حبیب

 وزیر مملکت فرخ حبیب نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر ملک میں بھیج رہے ہیں بیس لاکھ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں  پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ لیے جانے کا پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے آج بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اکبر ایس بابر اپوزیشن کے ایزی لوڈ پر کام کررہے ہیں آج مریم اورنگزیب اکبر ایس بابر کے کیس میں خود آئی ہوئی ہیں کیا ہی اچھا ہوتا مریم صفدر میرا چیلنج قبول کرتیں اور مریم اورنگزیب کے ہاتھ ریکارڈ بھیجتی آج ایزی لوڈ والے کھل کر سامنے آگئے ہیں‎

تین ماہ سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا قانون سب کے لیے برابر ہے، تمام جماعتوں کے کیسز کو یکساں سنا جائے ہم سے سکروٹنی کمیٹی نے جو مانگا وہ بروقت دیا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اپنی فنڈنگ کے ثبوت پیش نہیں کرسکے یہ نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی کا کیس چلتا رہے اور ن لیگ، پیپلزپارٹی کا کیس ہی نہ چلےالیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال کیا جانا چاہیے اپوزیشن اپنے کھاتے لیکر آئے تو پتہ چلے گا کہ کتنے کھو کھاتے ہیں 
تحریک عدم اعتماد والے مارچوں پر اتر آئے ہیں اپوزیشن کو اپنے بندوں پر ہی یقین ہی نہیں ہم نے کبھی اپوزیشن کا کوئی بندہ اغوا نہیں کیا

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے