سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نشست پر نثار کھوڑو کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی. دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت سے جواب جمع کرانے کی استدعا کر دی.سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا. کیس کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی. فیصل واوڈا کو امریکی شہریت چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن نے تاحیات نااہل کیا تھا. فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے. فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سماعت پر اعتراض اٹھاتے یہ موقف اختیار کر رکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے، مکمل ٹرائل کے بغیر تاحیات نااہلی نہیں ہو سکتی.

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے