چیچن سربراہ رمضان قادریوف اپنے فوجیوں کی کمانڈکیلئے یوکرین پہنچ گئے

روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف چیچن دستوں کی کمانڈ کرنے کے لیے یوکرین  پہنچ گئے۔

رمضان قادریوف کی جانب سے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے کچھ ہی دور اپنی فوج کے ساتھ موجود ہیں۔

یوکرینی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے چیچن رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس اب مزید وقت نہیں بچا، اس لیے بہتر ہے کہ سرنڈر کرکے ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤ۔

رمضان قادریوف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ‘نازیوں’ کےکیف سے 20 کلومیٹر دور ہیں، جلد ہی ہم آپ کو ڈھونڈ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں رمضان  قادریوف کو چیچن فوجیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کیف پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم ان دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے