اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے درمیان مذاکرات اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنماوں کے درمیان ملاقات آج پھر ہوگی اپوزیشن جماعتوں کا اعلی سطحی وفد آج ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گا اپوزیشن وفد میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف سمیت دیگر شامل ہوں گےاپوزیشن جماعتوں کی سربراہان پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گےاپوزیشن لیڈر اور مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے تعاون مانگ رکھا ہے زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو عصرانہ بھی دیا جائے گا،ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو گزشتہ روز لاجز آنے کی دعوت دی تھی پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے ظہرانے اور عشائیے جاری ہیں آج کا ظہرانہ لیگی ایم این اے ڈاکٹر ثمینہ مطلوب کی جانب سے دیا جارہا ہے رات کے عشائیہ کا اہتمام رکن قومی اسمبلی راو محمد اجمل کی طرف اہتمام ہوگا عشائیہ میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف بھی شرکت کریں گے لیگی ارکان کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام پارلیمنٹ لاجز میں کیا گیا ہے
