شیخ رشید کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید مولانا فضل الرحمان کی فکر چھوڑیں ،اپنی فکر کریں کہ عمران نیازی کے بعد س کو باس بنانا ہے نیازی نے تو اپنے سسرال بھاگ جانا ہے ،شیخ رشید کو پنڈی کی گلیوں میں عوام نہیں چھوڑیں گےچاپلوسیاں کرکے ہر وقت اقتدار میں پہنچنے والے شیخ رشید کو مزاحمت کی سیاست کے مزے کا کیا پتہ ؟ شیخ رشید کو ہماری تاریخ معلوم ہے ، بہتر ہوتا کہ نیازی سرکار کو سمجھا بھجا کر بچا لیں ،مولانا فضل الرحمان کے شکنجے میں آنے والا کبھی بچ کر نہیں نکلتا نیازی اور شیخ رشید شرافت کی زبان نہیں سمجھتے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے ،اداروں کو گالیاں دینے والے اب ہمیں نصیحت کررہے ہیں