دوسروں کو بھگوڑا کہنے والا الیکشن کمیشن سے بھگوڑا ہے،اپنی ناکامی دیکھ کر ملک میں فساد پیدا کرنے پر تلا ہوا ہے،احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی نے التواء کی درخواست کی،پی ٹی آئی سات سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے، دوسروں کو بھگوڑا کہنے والا الیکشن کمیشن سے بھگوڑا ہے،پاکستان دشمن لابیز سے لی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا جارہا،اوورسیز پاکستانیوں کی خون پسینے کی کمائی کو برباد کیا گیا،دس ہزار درہم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نا اہل کردیا گیا،اب کروڑوں روپے وصول کر کے ڈیکلیئر نہیں کیے گئے،سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی کروڑوں روپے کی خرد برد کی نشان دہی کردی ہے،منتخب وزیراعظم تاحیات نا اہل کردیا گیا، دوسرے وزیراعظم کی کروڑوں روپے کی چوری پکڑی گئی،چوکیدار، چائے والے اور کمپیوٹر آپریٹر کے نام پر کروڑوں روپے منگوائے گئے،خود چور ہوکر دوسروں کو چور کہنے کی سیاست کی مثال نہیں ملتی،عمران خان کی سیاست کا ڈراپ سین ہونے کو ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نا اہلی میں دیر کی تو یہ پاکستان میں انتشار اور فساد پیدا کرے گا،الیکشن کمیشن فوری عمران خان کی نا اہلی کا حکم صادر کرے، فسادی لیڈر اپنی ناکامی دیکھ کر ملک میں فساد پیدا کرنے پر تلا ہوا ہے، جھوٹے صادق اور امین کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا جائے، ایک تیسرے درجے کے سربراہ مملکت نے تحفوں کو انڈر ویلیو کر کے اپنے پاس رکھ کر بیچ دیا گیا، پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے غیر ملکی تحائف کو بیچ کر منافع خوری نہیں کی تھی ہمیں جھوٹے مقدمات پر مہینوں جیلوں میں بند کیا گیا، عمران نیازی کی چوری پکڑے جانے کے باوجود لوگوں کی پکڑیاں اچھالنے کا بلینک چیک دیا گیا ہے

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے