ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نےفرخ حبیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرخ حبیب کے پاس دو چار دن ہیں ،جھوٹی ترجمانی کا شوق پورا کرلیں نیازی اینڈ کمپنی کے پاس دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے سوا کوئی کام نہیں نیازی سرکار اور اس کے کارندے مولانا فضل الرحمان پر کرپشن کا الزام ثابت کرنے کی خواہش دوبارہ پیدا ہونے پر نہیں پوری کرسکتے نااہل حکومت کا آخری وقت آں پہنچا ہے ۔ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے عوامی مینڈیٹ چوری کیا ،نااہلی سے قوم کا بیڑہ غرق کیا ،شرم قریب سے بھی نہیں گذری