لاہور میں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان کے بینرز آویزاں

چند روز قبل مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر کے باہر ’پنجاب کی مجبوری ہے، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری ہے‘ کے بینرز دیکھے گئے تھے۔ اب شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر ان شاءاللہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تصویر کے پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ بورڈز پر "وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے” کے نعرے درج ہیں۔ پوسٹرز پر شہباز شریف کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی واضح ہیں۔ احتساب عدالت کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بھی ان شاء اللہ وزیراعظم پاکستان کے فلیکسز نصب کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب آنے والے راستوں پر بھی شہباز شریف کے بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے