حکومت نہیں بچا سکتے بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ’حکومت تو نہیں بچا سکتے، مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ‘۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کاہ کہ ’آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ گے، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے‘۔ 

 
واضح رہے کہ اسلام آباد پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس پر پولیس نے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 8 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے