پاکستانی باکسر محمد وسیم آج ہونیوالی ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کیلئے پر جوش

پاکستان پروفیشنل باکسر محمد وسیم آج ہونیوالی ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کیلئے  کافی پر جوش ہیں۔

آج ہونے والی ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ سے قبل آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ کافی پرجوش ہوں، جیت کر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔ 

انہوں نے کہاکہ میرا مقابل ورلڈ چیمپئن سے ہے، کافی ٹف فائٹ ہوگی تاہم میں ایک ہزار فیصد پر اعتماد ہوں اور ذہنی طور پر پختہ ہوں کہ یہ فائٹ جیتوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سخت باکسرز سے مقابلہ کیا ہے، چیلنجز بخوشی قبول کرتا ہوں جبکہ پروفیشنل باکسر بھی اب اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکتا ہے۔ 

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے