اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے 13 منحرف ارکان کے شوکاز نوٹس پر دستخط کر دیے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔