تحریک عدم اعتماد، ریڈ زون میں جلسے جلسوں کوروکنے کا کیس،سپریم کورٹ نے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا
سپریم کورٹ نے عدم اعتماد کی تحریک کے تناظر میں ڈی چوک، ریڈ زون میں جلسے جلسوں کے انعقاد کے معاملے پرکیس غیرمعمولی دن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا.سماعت ایک بجے ہوگی.چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا. عام طور پر پیر کے دن مقدمات کی سماعت نہیں ہوتی. خیال رہے اس سے قبل سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں ہفتہ کے دن مقدمات کی سماعت کی مثالیں موجود ہیں. صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ریڈ زون، ڈی چوک میں امن و امان قائم رکھنے اور جلسے جلسوں کی روک تھام کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.