اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی،وزیراعظم نے ایک بار پھر سیاسی ٹیم کااجلاس طلب کر لیا

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ‏وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہو گا جس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسدعمر شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی سے متعلق حکمت عملی بنائی جائے گی اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر مشاورت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ناراض اراکین سے روابط سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی چوک جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو 10 لاکھ افراد کو جمع کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے