خیبرپختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے مالاکنڈ کا دورہ اور جلسے سے خطاب پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سمیت وزرا کو نوٹس جاری کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وفاقی وزرا مراد سعید اور علی زیدی کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر، ارکان صوبائی اسمبلی شکیل خان اور پیر مصور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالاکنڈ کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ 22 مارچ کو ڈی ایم او آفس مالاکنڈ میں خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کریں۔