اے این ایف کی انٹیلیجنس اطلاع پر پشاور میں مشترکہ کارروائی کی گئی موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدہوئی تلاشی لینے پر دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 408 کلو منشیات برآمد ہوئی، برآمدشدہ منشیات میں 312 کلوگرام چرس اور 96 کلوگرام افیون شامل ہے، دورانِ کارروائی محمد آصف اور سلمان آفریدی نامی دو ملزمان گرفتار کر لئیے گئے،ملزمان منشیات پشاور سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کر دی
