سندھ حکومت کی جانب سے پرامن مظاہرین کیخلاف پولیس ایکشن ،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی سندھ حکومت کے آمرانہ طرزِ حکومت کی شدید مذمت کی زیرِ حراست مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا اسد عمر نے کہا پرامن احتجاج شہریوں کا بنیادی جمہوری حق ہے سندھ کی آمرانہ حکومت شہریوں کے جمہوری حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتی پیپلزپارٹی ملک میں دستور و قانون کی پامالی کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہے ہارس ٹریڈنگ کی شرمناک منڈی سجا کر پیپلزپارٹی نے بھٹو کے سیاسی ورثے کو شرمسار کیا ہےفرزندِ زرداری کھلے عام او آئی سی میں رخنہ اندازی کی دھمکیاں دیکر مسلم دشمنی کے جذبات کا اظہار کررہے ہیں سیاسی میدان میں شکست کا بدلہ عوام سے لینے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے سندھ حکومت زرداری صاحب کی کرپشن بچانے کیلئے دستور و قانون کی پامالی سے اجتناب کرے پرامن احتجاج کرنے کی پاداش میں حراست میں لئے گئے مظاہرین فوری رہا کئے جائیں