چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 133 افراد سوار

بیجنگ: چین کے صوبے گونگش میں مسافر بردار طیارہ پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد سوار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزو جارہا تھا۔ طیارے میں ہلاک افراد اور زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

 

طیارہ گرنے کے بعد گوانگ ژی میں  پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے