سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا،

سجل اور احد شوبز کی ان جوڑیوں میں سے ایک ہے جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔ اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔ شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے