آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور ان کی اہلیہ ونی رمن کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔میکسویل نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کی تھی، جوڑے کی اب ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے جو تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔میکسویل اور ونی نے انسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہےکرکٹر نے ہلکے نارنجی رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے جب کہ دلہن ونی نے بھی نارنجی اور سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ محبت تکمیل کی تلاش ہے اور آپ کے ساتھ مجھے مکمل ہونا محسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ میکسویل اور وینی رامن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اُنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
