قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل95 کے مطابق کارروائی چلاؤں گا، قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی شق 37 اور ضوابط کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کو جانبدار قرار دیا گیا ہے۔