اے این ایف اور اے ایس ایف نےنیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافروں سے منشیات برآمدکرلیں

ترجمان اے این ایف نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافروں سے منشیات برآمد۔اے این ایف اور اے ایس ایف نے برمنگھم جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد کر لی،ملزم نے 1 کلو 970 گرام ہیروئن بمعہ پیکنگ ہاٹ پاٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم صبغت اللّٰہ پرواز نمبر EY 232 کے ذریعے برمنگھم روانہ ہو رہا تھا۔ دوسری کارروائی میں مسافر محمد اعظم سے بھاری تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد۔ ملزم نے 18 ہزار 680 کلونازیپام گولیاں ریوڑیوں کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھیں۔ ملزم پرواز نمبر GF_771 سے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے