مفتاح اسماعیل کی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ پونچھنے سے متعلق وضاحت اسلا آباد(تکمیل نیوز نیٹ ورک )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ پونچھنے کی ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کو اپنی بہن کہتے ہوئے کہا کہ پہلے انہوں نے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا، دوسری بار بیدھیانی میں انہوں نے ٹشو کی جگہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ احساس ہونے پر میں نے ثانیہ عاشق سے معذرت بھی کی۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے دو بار چہرہ پونچھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
