افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی رات افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تاہم پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشت گرد واپس فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 سپاہیوں نےجام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس حوالداروجاہت عالم،سپاہی ساجدعنایت، مقبول حیات اورساجدعلی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔
