سری نگر ہائی وے پر جے یو آئی-ف کے اجتماع کے لیے ٹریفک پلان

سری نگر ہائی وے پر جے یو آئی-ف کے اجتماع کے لیے ٹریفک پلان سرینگر ہائی وے پروجیکٹ موڑ سے نائنتھ ایونیو فلائی اور تک بند رہے گی۔ ریڈ زون کے علاوہ باقی تمام سڑکیں کھلی رہیں گی۔

رکاوٹیں اور متبادل راستے حسب ذیل ہوں گے:

رکاوٹ – 1
سری نگر ہائی وے کے پروجیکٹ موڑ پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے

متبادل راستہ:
فقیر ایپی روڈ کو اسلام آباد کے ایچ اور آئی سیکٹرز اور راولپنڈی کے آئی جے پی روڈ تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد کے جی، ایف اور ای سیکٹرز تک پہنچنے کے لیے جی-الیون سروس روڈ ویسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رکاوٹ – 2
سرینگر ہائی وے سے جی-نائن مرکز روڈ پر داخلے اور خارجی راستے بند رہیں گے۔

متبادل طور پر:
نائنتھ ایونیو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رکاوٹ – 3
سری نگر ہائی وے پر نائنتھ ایونیو فلائی اوور کے نیچے ٹریفک کے دونوں اطراف۔

متبادل رستہ:
نائنتھ ایونیو اور فیصل ایونیو استعمال کریں۔

نوٹ: ایئرپورٹ اور موٹروے تک مارگلہ روڈ اور جناح ایونیو سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ریڈ زون:
ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہوگی۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے