آسکر 2022 کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نےاداکار کرس راک کو تھپڑ دے مارا

آسکر کی تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے جس دوران  بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی کا مذاق اڑایا۔ کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑجانے پرمذاق کیا جس پر ول اسمتھ طیش میں آگئے۔کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کو منہ پر زور دارتھپڑ مار کر چلتے بنے جب کہ تھپڑ کھا کر کرس راک مسلسل جگت بازی میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔ واضح رہے کہ 94 آسکر ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان گزشتہ روز لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں  کیاگیا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے