کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثہ، افسران سمیت 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

پاک کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے چھ پاکستانی افسران اور سپاہی اقوام متحدہ کے ان آٹھ امن فوجیوں میں شامل تھے جو کانگو میں ایک مشن کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے دوران اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہید ہونے والے 6 پاکستانی افسران اور جوانوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، کو پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سمیع الحق خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے