سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس، 22 پی ٹی آئی منحرف اراکین بھی شریک

اسلام آباد: (تکمیل نیوز) سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کے اجلاس ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 196 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

سندھ ہاوس اجلاس میں شریک ہونے والے پی ٹی آئی ارکان میں محمدافضل خان،وجیہہ قمر،رانامحمدقاسم نون،عامرطلال گوپانگ ، راجہ ریاض سمیع گیلانی،رمیش کمار،نواب شیروسیر،نورعالم خان ، سمیع گیلانی ، باسط بخاری،عاصم نذیر ، جویریہ ظفر، چودھری فرخ الطاف اورامجد فاروق کھوسہ شامل تھے۔ رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف وزیر اطلاعات فواد چودھری کے کزن ہیں

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے