وزارت توانائی میں تمام امورڈھپ ۔۔۔ ملک بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

ملک میں سیاسی عدم استحکام کیا شروع ہوا، وزارتوں نے کام کرنا ہی چھوڑدیا۔۔۔ وزارت توانائی میں تمام امورڈھپ ہوگئے۔۔۔ بجلی پیداوارکےلیے ایندھن کا بندوبست بھی نہ ملک بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔۔ ہوسکا۔۔۔ تیکنیکی خرابیوں کےباعث پاورپلانٹس سے بجلی پیداوارمتاثر۔۔۔ پانی کی کمی کےباعث ڈیم بھی خالی ہوگئے۔۔۔

ذرائع کےمطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار500 میگاواٹ ہوگیا۔۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔۔۔ بجلی کی مجموعی پیداوار14 ہزارجبکہ طلب 19 ہزار500 میگاواٹ سے تجاوزکرگئی۔۔۔ پن بجلی ذرائع سے 1 ہزار، سرکاری تھرمل پاورپلانٹ سے 3 ہزارجبکہ آئی پی پیزسے 11 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے

گرمی کی شدت بڑھنے پر لیسکو کی بجلی کی طلب 3900 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کا شارٹ فال 1100 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

شارٹ فال بڑھتے ہی لیسکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد 1 گھنٹہ فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دیہی اور شہر کے مضافاتی علاقوں کے لیے کوئی شیڈول ہی جاری نہیں کیا گیا، متعدد دیہی اور مضافاتی علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے