شاہین کے گھٹنے کی تکلیف میں کمی، شاداب آج بھی نہیں کھیل سکیں گے

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف میں کمی آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی کو دوسرے میچ میں کھلانےکا فیصلہ گراؤنڈ میں پہنچ کر کیا جائے گا جب کہ میچ سے قبل شاہین آفریدی کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا۔

بیٹنگ ٹریننگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے پر بال لگی تھی جس کے باعث انہیں پہلے ون ڈے میں آرام  دیا گیا تھا۔

دوسری جانب شاداب خان دوسرے میچ بھی نہیں کھیلیں گے ان کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے