قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار کے تحت جاری کیے ہیں۔
پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد علی وزیر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے محکمہ داخلہ نے علی وزیر کو اسلام آباد منتقل کیا تھا اور سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دیا تھا۔