سرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطین کے ایک شہری کو قتل کردیا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جھڑپیں ہوئیں جہاں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے فسلطینیوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ان کے اہلکار پیٹرول بموں کے حملوں کی زد میں تھے اور وہ خطرے میں تھے، اسی لیے فائرکھول دیا گیا اور اس کو تصادم قرار دیا۔
فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے تصادم سامنے آیا۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے جہاں متعدد افراد نشانہ بن چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے اپریل میں اسلامی مہینے رمضان کے دوران مزید کشیدگی سے خبردار کیا ہے جہاں ماضی میں رمضان المبارک کے دوران حالات کشیدہ ہوتے رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو قتل کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فائرنگ کرکے 5 اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا تھا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو مارا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ مغربی کنارے میں الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو قتل کیا تھا۔