اکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بدمعاش اسلام آبا پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، یہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑے متاثر لگتے ہیں اور اسی طرح بننا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک اس وقت ایک ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں کسی انتشار کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، لیکن اگر حکومت ایسی کوئی سازش کرتی ہے تو ملک کی تمام جمہوری قوتیں اور آئینی ادارے ملکر عمران کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل سے نئے سفر کا آغاز کریں گے، ملک میں انتخابی اصلاحات کریں گے، صاف شفاف الیکشن کرائیں گے، عام آدمی بہت پریشان ہے، عام آدمی کو امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی، کل سے ہم عوام کے مسائل کا حل نکالنے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی لیکن افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے، رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کرنے جا رہے ہیں۔