عام انتخابات کا انعقاد اکتوبر سے قبل ممکن نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے 4 ماہ درکار ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اکتوبر 2022 میں شفاف انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں کرنی ہے، آئین و قانون کے مطابق اس کے لیے کم از کم اضافی 4 ماہ درکار ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ بارہا الیکشن کمیشن کے خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی۔

خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی اس تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر نہیں ڈالی جاسکتی، عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت اجلاس بلائیں۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے