اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سرخرو ہوئےِ، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بے نقاب کر چکے ہیں، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، عوام نے سب دیکھ لیا کہ سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہیں، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔