سابق وزیراعظم عمران خان نے آج بنی گالہ میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

ذرائع کے مطابق عمران خان ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق کور کمیٹی کو ہدایات دیں گے,اجلاس میں سیاسی امور اور پارٹی کے انتظامی امور پر مشاورت ہوگی۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ وہ پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔ اس سے قبل 1989ء میں بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی جو ناکام رہی اس کے بعد 2006ء میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام رہی تھی۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے