پرائم منسٹر آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک عمران خان کی تصویر،عمران خان کی اپنا ٹوئٹر ‘بائیو’ تبدیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر کے مصدقہ اکاؤنٹ کے بائیو میں درج معلومات تبدیل کر دی۔ عمران خان کے اکاؤنٹ پر پہلے’پرائم منسٹر آف پاکستان‘ لکھا تھا جب کہ اب انہوں نے اس پر اپنا تعارف بطور پی ٹی آئی چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم درج کردیا ہے۔ عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو کو اپ ڈیٹ کرکے ’چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق وزیراعظم‘ لکھ دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان نے تاحال اپنے انسٹاگرام پر درج تعارف تبدیل نہیں کیا ہے۔دوسری جانب پرائم منسٹر آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک عمران خان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان، اُن کی کابینہ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے