سی ڈی اے میں جعلی الاٹمنٹ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا سیکٹر آئی 14 میں غیر قانونی اور جعلی الاٹمنٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذمہ دار زرائع کے مطابق جعلی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 26 افسران ملزم ہیں جنہیں اب تک شامل تفتیش کیا جا چکا ہے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے تحقیقات التواء کا شکار ہو گئی ہے سی ڈی اے کے 26 افسران پر غیر قانونی الاٹ منٹ کا الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جعلی الاٹمنٹ کیس میں ڈائریکٹر۔انسپکٹر اور کیشئر شامل ہیں ان افسران میں ڈائریکٹر فرید الدین ارشد محمود۔محمد افضل۔پرویز اختر محمد ساجد شکیل۔اسد ریاض محمد لطیف۔محمد ریاض۔عارف علی ۔ماجد حسین۔محمد زاہد قیصر محمود۔نعمان خان علی گلاب سمیت 26 افسران شامل ہیں ایف آئی اے اب تک 26 افسران کے بیانات قلم بند کر چکا ہے ان افسران نے درجن سے زائد پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کی سیکٹر آئی 14 میں جعلی الاٹمنٹس کی گئی روز نامہ تکمیل کا موقف جاننے کے لئے ایف آئی اے حکام سے رابطے پر تفتیشی افسر کا۔کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حتمی رپورٹ تیار کر لیں گے مام افسران کے بیان لے لئے اپنی فائنڈنگ بنا رہا ہوں اس حوالے سے جب ترجمان سی ڈی اے سے رابطہ کیا گیا تو ان۔کا کہنا تھاکہ معاملہ میرے علم نہیں وقت دیں بتاتا ہوں۔
