پی ٹی آئی نے منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان نے متفرق درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اپنایا گیا سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہےبنچ کی رائے آنے کے بعد لازمی ہوگیا کہ ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرےعدالت اٹھارہویں ترمیم اور بھٹو ریفرنس میں بھی فل کورٹ تشکیل دے چکی ہےآرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی
