تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو اس کے ساتھ ہے وہ بھی استعفیٰ دے گا،جو نہیں دے گا وہ ساتھ نہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے استعفے ایڈیشنل سیکرٹری عامر کیانی کو جمع کرادیئے ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے، عمران خان کے لیے جان بھی حاضر ہےذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا اختیار عمران خان کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔