اسلام آباد: ایوان صدر میں شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے سبب وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد: ایوان صدر میں شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے سبب وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے۔
ایوان صدر میں منعقد تقریب میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔
اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف بلامقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ارکان انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن کے نامزد امیدوار شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ایوان میں موجود نہیں تاہم پی ٹی آئی کے ارکان اور نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں شرکت کی۔