اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پی آئی اےکی پرواز کےذریعے بحرین روانہ ہونے والےصوابی کے رہائشی ظاہر نامی مسافر کے پیٹ سے81 ہیروئن بھرے اور 25 آئس بھرےکیپسول برآمد کر لیے کیپسولوں سے مجموعی طور پر 677 گرام ہیروئن اور 211گرام آئس برآمد ہوئی ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے