وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف پہلا دورہ آج کراچی کا کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔
