آئندہ ہفتے کراچی  میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

محکمہ  موسمیات  نے آئندہ ہفتے کراچی  میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  ہواکےکم دباؤکے باعث ان دنوں کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ صبح سویرے اور شام میں بادل بھی موجود رہتے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم شہر میں 19 اپریل کے بعد سے گرمی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے اور اس دوران پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ  ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں متوقع  ہیں جب کہ 16 اور 17 اپریل کو دادو، نواب شاہ  اور سانگھڑ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی سسٹم کے باعث بالائی سندھ، سکھر،لاڑکانہ  اور  جیکب آباد میں بارش ہوسکتی ہے

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے