نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی  مزار قائد پر حاضری،مزار پر سکیورٹی انتظامات سخت

ومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی  مزار قائد پر حاضری کے سلسلے میں مزار پر سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔مزار قائد کے اطراف رینجرز،  پولیس اور ایس ایس یو کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں جب کہ مزار قائد پر عوام کا داخلہ بھی بند کردیا گیا  ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف آج کراچی کا پہلا دورہ کریں گے جہاں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس کے علاوہ سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے