پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے شبلی فراز پہنچ گئے،پارلیمان کو اہمیت دینے پہ چئیرمین رانا تنویر کی تعریف

پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے شبلی فراز پہنچ گئے۔پارلیمان کو اہمیت دینے پہ چئیرمین رانا تنویر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔گزشتہ روز پی اے سی کا اجلاس چئرمین کمیٹی رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا۔۔چئیرمین نے کہا جب تک کوئی قائد حزب اختلاف نہیں آجاتا میں ہی کمیٹی کا چئیتمین رہوں گا کیونکہ کمیٹی چلانی ہے پھر اس کی تشکیل نو کریں گے۔اجلاس میں شبلی فراز کےعلاوہ تحریک انصاف کا کوئ ممبر شریک نہ ہوارانا تنویر نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز نے پی اے سی میں شرکت کرکے پارلیمان کو اہمیت دی ہے۔اجلاس میں وزارت ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کراچی۔ سکھر لاہور کوئٹہ ڈویژن میں غیر معمولی کرپشن کیسز پہ چئیرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا تو سیکرٹری ریلوے نےبتایا کرپشن کے چوالیس کیسز پہ انکوائری جاری ہے جس پہ چئیرمین کمیٹی نے ہدایت کہ ان معاملات پر انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ دیں اور زمہ داروں کا تعین کریں

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے