ہم ان چوروں کی حکومت قبول نہیں کریں گے۔، عمران خان کا پشاور میں جلسے سے خطاب

سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے عوام کو کال دے رہا ہوں جیسے پچھلے ہفتے باہر نکلے تھے اب پھر دوبارہ نکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے تب تک  اس حکومت کے خلاف نکلوں گا، ہم ان چوروں کی حکومت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نکالنے کی سب سے زیادہ خوشئ بھارت اور اسرائیل میں منائی گئی، سب کان کھول کر سن لیں یہ وہ 1970ء کا پاکستان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو غیرت مند ہوتا ہے لوگ اس کی عزت کرتے ہیں ۔

About admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے